
لاہور (اےون نیوز) سینئر صحافی رانا عظیم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کو لاہور ہائیکورٹ آتے ہوئے نامعلوم افراد گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد رانا عظیم کو سی سی پی او آفس کی طرف لے گئے، رانا عظیم لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔




