اہم خبریںتازہ ترینشوبز

سارہ ٹنڈولکر کی سنی دیول کے بیٹے سے شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر اور اداکار سنی دیول کے بیٹے راج ویر کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سارہ اور راج ویر کی آج تک ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی تو شادی کیسے ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سارہ سنگل ہیں اور فی الحال اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ دے رہی ہیں، تاہم انہوں نے خود ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

سارہ نے ماضی میں اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تقریب نے انہیں اپنی مستقبل کی شادی کی تیاریوں اور پسند ناپسند کو سمجھنے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کی شادی سے متعلق افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شبمن گل جب میدان میں فیلڈنگ کررہے تھے تب بھی شائقین نے نعرے لگائے تھے کہ ’ہماری بھابھی کیسی ہو‘ سارہ بھابھی جیسی ہو۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button