
کراچی(اے ون نیوز) ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے میں نکالی گئی لاش کی شناخت 40 سالہ نجیب اللہ کے نام سے ہوئی جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر مشینری کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 13 تاحال لاپتا ہیں۔




