خوشاب(اے ون نیوز) خوشاب میں ڈکیتی کی واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوتے ڈاکوؤں کو شہری نے اپنی کار کی ٹکر سے گرا دیا جس سے تینوں ڈاکو مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خوشاب کے علاقے قائد آباد میں تین ڈاکو ایک کار سوار شخص سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوئے۔
تاہم شہری نے اپنی کار پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور امیر والا کے مقام پر ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو اپنی کار سے زور دار ٹکر ماری جس سے تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو جرائم میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے تین ڈاکوؤں میں سے دو سگے بھائی ہیں۔