اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گلگت میں المناک حادثہ،6 بچے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے

گلگت بلتستان(اے ون نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں 6 بچے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے جن میں سے 3 بچے جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق واقعہ براہ گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں 6 راہ گیر بچے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئے۔ پولیس نے بتایا کہ تین بچے موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار بچوں کی عمریں9 سے 11سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button