لاہور (اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ٹانگ میں سوجن اور تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹانگ کے چیک اپ کیلئے زمان پارک سے اسپتال روانہ ہوئے۔ عمران خان کو آج عدالت پیشی کے موقع پر دھکم پیل سے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گولی لگنے سے زخمی ٹانگ میں سوجن اور تکلیف ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان چیک اپ کیلئے ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں، عدالت میں پیشی کے دوران ان کے پاوں کا زخم متاثر ہوا ہے
–
pic.twitter.com/dnNMHlPZbf— PTI (@PTIofficial) May 2, 2023