کراچی(اے ون نیوز)جنوبی افریقہ سے آنے والے دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والے دو مسافروں کے منکی پاکس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نتائج منفی آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات پر خاتون اور بچے کے خون کے نمونے لیے گئے اور خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے ڈاؤ یونیورسٹی اورنجی اسپتال کو بھیجے گئے تھے۔