پشاور(اے ون نیوز)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کورہیڈکوارٹرزپشاور کادورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال ،انسداددہشتگردی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے کورکی پیشہ ورانہ مہارتوں،کارکردگی،انسداددہشتگردی اقدامات کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن واستحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
افواج تنصیبات کے تقدس،سلامتی کو پامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گی،9مئی کے سیاہ دن توڑپھوڑ میں ملوث عناصرکوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔منصوبہ سازوں،اکسانےوالوں اورعمل کرنے والوں کو کٹہرےمیں لایا جائے گا۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنادیں گے۔
اس سے قبل کورکمانڈرپشاور نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کااستقبال کیا۔