اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

تحریک انصاف کے خلاف بدترین کریک ڈائون جاری،سینئر رہنما گرفتار

لاہور (اے ون نیوز)کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیا۔

میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button