اہم خبریںدنیا

امریکی طیارہ شاپنگ سنٹر کے قریب گر کر تباہ

نیویارک (اے ون نیوز) فلوریڈا میں امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، زمین پر گرنے سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق سنگل انجن طیارے نے جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز کے قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر زمین پر آ گرا، طیارہ ایک شاپنگ سنٹر کے قریب گرا تاہم کسی شہری کی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

طیارہ زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی کس کی زد میں آ کر پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button