اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، جہانگیر جدون نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

واضح رہے کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کے اہم کیسز کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس بھی شامل ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف کیسز میں بھی وہ وفاق کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور مختلف کیسز میں کافی ٹھوس دلائل دیتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button