اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبر،مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے سہولتکار باپ اور 2بیٹے گرفتار

پشاور (اے ون نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے 3 سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے ضلع خیبر میں خودکش حملے کے تین سہولتکاروں کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا،ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے واقعے میں سہولتکاری کا اعتراف کیا، ملزمان کے گھر سے خودکش جیکٹ،کلاشنکوف اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ خیبر میں مسجد میں ہونےوالے خودکش دھماکے کے نیتجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button