اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عدلیہ،فوج اور حکومت پر کون کیسے پریشر ڈالے گا؟ ، بشریٰ بی بی کی ڈائری میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(اے ون نیوز)بشری بی بی کی ڈائری کے ناقابل تردید،چشم کشا انکشافات منظر عام پر آگئے ہیں، عدلیہ،فوج اور حکومت پر کون کیسے پریشر ڈالے گا؟ ڈائری میں سب کچھ موجود ہے۔

بشریٰ کے اپنے ہاتھوں سے لکھی مبینہ ڈائری یہ ثابت کرتی ہے کے پی ٹی آئی چیئرمین بشریٰ کے مکمل تسلط میں ہیں اور اس کے احکامات پرچلتے ہیں۔

یہ بات اِن الفاظ سے ظاہر ہوتی ہے جس میں بشریٰ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن کروا رہی ہے اور یہ تک بتا رہی ہے کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسے ہوگی اور کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پریشر ڈالے گا؟

وہ یہ سب احکامات عمران خان کو دے رہی ہے کہ کیسے گورنمنٹ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ پر پریشر ڈالنا ہے اور کس کو کیسے چلانا ہے۔اِس ڈائری میں بشریٰ بی بی یہ احکامات دے رہی ہے کے ایسی فضا بنائی جائے اور اتنا پریشر ڈالا جائے کے عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کر سکے۔

ان انکشافات میں سب سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کے اللہ تعالیٰ سے کیا دعا اور کن لفظوں کے ساتھ مانگنی ہے وہ بھی بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائری میں لکھ کر ڈکٹیٹ کر رہی ہے۔

دعا کے اندر ہوشیاری سے اِس نے عمران خان کو جو باغیانہ الفاظ استعمال کر وا کر انقلاب کی ذہن سازی کی ہے وہ چشم کُشا ہے۔

بشریٰ بی بی کی اس مبینہ ڈائری میں مزیدکیا کیا انکشافات ہیں، مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی لکھتی ہیں اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی ٹیم اور شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے یعنی کہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

کل سے اتنا پریشر دینا ہے کے عدالت کوئی نیگیٹو فیصلہ نہ دے سکے یعنی بہت لوگ ہوں،پہلے اناؤنس نہیں کرنا اور پارٹی کو نہیں بتانا کہ آپ کتنے دنوں کے لئے آ رہے ہیں۔

صبح سے عوامی فضا بنا دینی ہے کہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کر سکے، بہتر یہ ہے کہ بڑے بڑے وکیلوں سے بیان دلوائیں،بس ایک پریشر رکھنا ہے، وکیلوں نے جو کچھ اہم سوال کرنے ہیں اور خان نے نہیں بولنے وہ یہ ہیں۔

مبینہ ڈائری میں وہ لکھتی ہیں کہ ”ہم جو بھی درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لئے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟“ ”بندیال آ گیا ہے، نواز نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ گورنمنٹ کیسے رہے گی“۔ ”خواجہ (حارث) صاحب سوال اٹھائیں کہ اعظم سواتی کے کیس میں اُنکے مقامی سہولت کار کون تھے؟“ ”کون ہے جو پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہ رہا ہے؟“

اس ڈائری میں پی ٹی آئی چیئرمین کس وقت کیا اور کیسے کھائیں گے وہ تک لکھا ہوا ہے، ڈائری میں لکھا ہے کہ صبح اٹھتے ہی قہوہ+شہد +جوس پینا ہے۔ دوپہر کو صرف کباب+ گوشت+مچھلی کھانی ہے وٹامنز کے ساتھ، جبکہ حیران کن طور پر دودھ رات صرف بارہ بجے پینے کی اجازت دی گئی ہے۔

مبینہ ڈائری کی اس تحریرسے پتہ چلتا ہے پی ٹی آئی چیئرمین کی سوچ اور شخصیت بشریٰ بی بی کے مکمل زیر اثر تھی وہ بلاوجہ اسے مرشد نہیں کہتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button