اسلام آباد (ا ے ون نیوز) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 20 روپے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔