اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

علی وزیر نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران علی وزیر روسٹرم پر آگئے ، علی وزیر نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں، جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی۔

جناب سپیکر! علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا، وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے اس لئے سپیکر کہہ دیا ، جس پر جج نے کہا کہ کوئی بات نہیں ، میں سن رہا ہوں ، آپ سپیکر کہہ سکتے ہیں، جج ابوالحسنات نے کہا کہ ملک ہے تو ہم ہیں ، اتنا پیاراملک ہے ہمارا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button