اہم خبریںتازہ ترینکھیل

شاہین آج افغانستان سے ٹکرائیں گے،پاکستانی ٹیم میں کون کون ہو گا؟اعلان ہو گیا

کولمبو(اے ون نیوز)کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی پہلے ون ڈے سے متعلق مشاورت مکمل، میٹنگ ختم ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا،کپتان اور کوچنگ اسٹاف نے بارہ کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا.

کپتان بابر اعظم ،امام الحق ،فخر زمان، محمد رضوان پلئینگ الیون کا حصہ ہونگے،سلمان علی آغا، افتخار احمد،شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہونگے.

نسیم شاہ،حارث روف،اسامہ میر اور محمد نواز کھلاڑیوں میں شامل،قومی ٹیم کا افغانستان کے خلاف تین فاسٹ بولر اور دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان.

اسامہ میر اور محمد نواز میں سے ایک کھلاڑی کو صبح کنڈیشن دیکھ کر فائنل کیا جائے گا،اسامہ میر کو افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں موقع ملنے کا زیادہ امکان.

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button