لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا،سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان 2 رنز سے شکست دےکر سپر فور مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا ، سری لنکا کے کوسل مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوسل مینڈس کے 92 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز بنا ئے۔ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم 37.4اووروں میں289 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ افغانستان کے خلاف سری لنکا کا آغاز اچھا رہا اوپنرزدیمتھ کرونارتنے اور پاتھم نسانکا نے 10 اوورز میں 63 رنز کی شراکت کی 80 کے مجموعے تک دونوں بالترتیب 32 اور 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں گلبدین نائب نے آٹ کیا۔
تیسری وکٹ86سکور پرگری جب گلبدین نائب کی گیند پرسدیرا سمراوکراما صرف 3 رنز بنا سکے اور گلبدین نائب کی تیسری وکٹ بنے تاہم کوسل مینڈس نے 86 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔کوسل مینڈس اور اسالینکا کے درمیان 102 رنز کی طویل شراکت ہوئی لیکن اسالینکا 36 رنز کی اننگز کھیل کر 34 ویں اوور میں رن آٹ ہوگئے، اس وقت سری لنکا کا اسکور 188 رنز تھا دھنانجیا ڈی سلوا نے 14 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 221 رنز تک پہنچانے کے لیے ایک اینڈ سے کپتان کا ساتھ دیا، انہیں مجیب الرحمن نے بولڈ کردیا۔40 ویں اوور کی پہلی گیند پر 226 کے سکورپرکوسل مینڈس 92 رنز بناکررن آﺅٹ ہوئے اورایک سکور کے بعد کپتان داسن شناکا 5 رنز بنا اور راشد خان نے کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے تاہم آٹھویں وکٹ پر دینوتھ ویلالاگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 64 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر افغانستان کی سری لنکا کو چھوٹے ٹوٹل تک محدود رکھنے کی خواہش پر پانی پھیر دیا۔
دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں ٹیم کو 291 تک پہنچایا تاہم تھیکشانا 24 گیندوں پر دوچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ دونیتھ ویلالیگ 33 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، راشد خان نے دو اور مجیب الرحمن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 292 رنز کے ہدف کے حصول کے لئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے افعانستان کی پوری ٹیم 37.4اووروں 289رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔
افغانستان نے ہدف کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا اور پہلی وکٹ 10 رنز پر گری اور رحمن اللہ گرباز 4 رنز بنا کر رجیتھا کی گیند پر آٹ ہوئے۔ابراہیم زدران پانچویں اوور میں 7 رنز بنا کر کر آٹ ہوئے، جس کے لیے انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کیا گلبدین نائب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور جارحانہ انداز اپنایا لیکن ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہوتے ہی 22رنز بناکر پتھیرانا کا نشانہ بنے رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اچھی شراکت کی اور سکور 19 ویں اوور میں 121 رنز تک پہنچایا اور اس موقع پر رحمت شاہ 45 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوگئے۔محمد نبی نے کپتان شاہدی کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت کی امید دلائی اور 47 گیندوں پر 80 رنز کی شراکت بنائی، اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔
کار آل راﺅنڈر محمد نبی نے 32 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 201 کے اسکور پر تھیکشانا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ کریم جنت کو ویلالیگ نے 234 کے اسکور پر آ?ٹ کیا جبکہ انہوں نے 22 رنز بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی آﺅٹ ہونے والے افغانستان کے ساتویں بلے باز تھے جو 59 رنز بنا کر 32 ویں اوور کی پانچویں گیند پر آ?ٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 237 رنز تھا۔ نجیب اللہ زدران اور راشد خان نے افغانستان کو ہدف کے قریب پہنچایا تاہم 276 کے اسکور پر نجیب اللہ زدران 23 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ سرلنکا کے کسن راجیتھانے 4 ، ڈونتھ نے 2, مہیش تھیکشنا اور متھیشا پتھیرانانے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔