راولپنڈی(اے ون نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی وعسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے.
6ستمبر کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کوجرات اورپیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا،65 کی جنگ میں قومی اتحاد ویکجہتی کا عظیم جزبہ دیکھنے میں آیا،اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا.
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا پاک فوج اپنے نظم وضبط اوراعلی پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے،ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے،پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہردم تیارہے،دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہرافسراورجوان کا عزم ہے.
جنرل عاصم منیر نے کہا شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں،شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں،شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے،پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے.
انہوں نے اپنے پیغام میں کہاحال ہی میں بعض عناصرنےعوام اورفوج کےمقدم رشتے پروارکرنے کی مذموم کوشش کی،افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اورسمجھ داری سے اسے ناکام بنایا،مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں.
پاک فوج عوام کی خواہشات اورامنگوں کا محور ہے،مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیرہے،باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا.