اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور(اے ون نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست کو غیر موثر قرار دیدیا۔

تحریری فیصلہ میں بتایا گیا پرویز الٰہی کو حبس بے جامیں نہیں رکھا گیا ،پہلے بھی افسران کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہوچکی ، بیشتر افسران کیخلاف شوکاز نوٹس جاری ہوچکے اور کارروائی جاری ہے ، عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر چیف کشمنر اسلام آباد کو شوکاز جاری ۔

فیصلہ میں کہا گیاآئی جی اسلام آباد کو پہلے ہی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے ، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے افسران کی الگ فائل پیش کی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button