پشاور(اے ون نیوز)ایف آئی اے پشاور کی بڑی کاروائی،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 5 افسر گرفتار کر لئے.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ خان کی ہدایت پر جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسران سمیت 5 ملزمان گرفتار۔
ملزمان مختاف نادرا دفاتر میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر،سپریٹنڈنٹ اور سنئیر ایگزیکٹیو تعینات تھے،مزید تفتیش جاری ہے۔