اسلام آباد(اے ون نیوز)سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی ،
کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا اب تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی،اتنے سال بعد باڈی نکالنےںسے کیا حاصل ہو گا.
وکیل دانیہ عامر نے کہا عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں, چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو وجوہات سامنے آئیں ،عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں.
جسٹس شاہد وحید نے کہااب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہو گی.
عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوے کیس خارج کردیا