اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار ،پولیس کو کیا ہدایت کی؟

اسلام آباد(اے ون نیوز ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button