اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کےلئے شاہینوں کی ٹیم کا اعلان،کون سے نئے چہرے شامل ہوئے ہیں؟جانیں

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر

محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار باؤلر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ باؤلرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے باؤلر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہو جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارم اپ میچز کھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button