اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایجنسیوں کو قائد اعظم یونیورسٹی کےمعاملات سے پرے رکھیں ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بحثیت رکن شرکت کی.

ذرائع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا،سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوئے.

چیف جسٹس کا یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس ، رینجرز اور سیکیورٹی کی موجودگی پر اظہار ناراضگی،یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں ، قائد اعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی .

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں ،ایجنسیوں کو بھی یونیورسٹی معاملات سے پرے رکھیں ، یہاں اعلٰی تعلیم پر توجہ دی جائے ،قائد اعظم یونیورسٹی میں آ خری بار چیف جسٹس بھگوان داس نے دورہ کرکے اجلاس میں شرکت کی تھی ،سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک بار آن لائن اجلاس میں شرکت کی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button