اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کا ابوظہبی سے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بچ گیا

سیالکوٹ(اے ون نیوز)قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 2 حادثات سے بال بال بچ گئی۔

ائیر پورٹ حکام کے مطابق طیارے کے 3 ٹائر پھٹ گئے،طیارے پر سوار مسافر محفوظ رہے، لاہور میں طوفانی بارش کی وجہ سے کپتان نے سیالکوٹ لینڈ کیا، موسم صاف ہونے کے بعد دوبارہ رن وے پر اڑان بھرتے ہوئے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔

کپتان نے ٹیک آف کی بجائے ایمرجنسی بریکس لگائی، طیارے کے 3 ٹائر پھٹ گئے جس کے بعد طیارہ پارک کر دیا گیا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو روڈ کے ذریعے لاہور بھیجا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button