اسلام آباد(اے ون نیوز)وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ اگلے سال سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی دیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس کی صدارت ہوا۔ نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمیٹی میں حج 2023 کے انتظامات، کمزوریوں سمیت دیگر معاملات ، روڈ ٹو مکہ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔
چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔