اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی9 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (اے ون نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کیے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ، سیشن عدالت کے فیصلوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرلی گئی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ، تین انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 26 اگست کو 9 مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے سمیت 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button