اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

انگلینڈ کے سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

لندن(اے ون نیوز)انگلینڈ کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تمام اسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، وقفے کے دوران بھی طلبا موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔

برطانوی وزیر تعلیم گلین کیگن کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد طلبا کے برتاؤ کو بہتر بنانا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق حکومت چاہتی ہےکہ طلبا اسکول میں تعلیم پر دھیان دیں، اس کا مقصد تدریسی سرگرمیوں کے دوران طالب علموں کی توجہ بھٹکنے سے بچانا ہے، اس پابندی سے اسکولوں میں طلبا پر محنت کرنے والے اساتذہ کی بھی مدد ہوسکےگی۔

انگلینڈ سے قبل فرانس، اٹلی اور پرتگال بھی اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پڑھائی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے طلبا کی کارگردگی اور صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون کا زیادہ استعمال تعلیمی کارکردگی میں کمی سے تعلق رکھتا ہے، اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کے جذباتی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button