اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی وطن واپسی پر بائیو میٹرک کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے جوڑا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)نگران وزيرا‏عظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ نواز شریف کی وطن واپسی پر بائیو میٹرک کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے جوڑا گیا۔

انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر بائیو میٹرک کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے جوڑدیا جائے تو وہ اس کا کچھ نہيں کر سکتے،کیا 2018 کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے؟

نگران وزيرا‏عظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ڈيڑھ دو ماہ میں نگران حکومت ایسا کیا کرسکتی ہے کہ کسی ایک جماعت کو سادہ اکثریت دلوا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی سیاسی قوت الیکشن کے عمل سے باہر ہو ، ہاں اگر اس پر عدالتی پابندی ہو تو وہ اس کا کچھ نہیں کرسکتے ، یہ نظام کا حصہ ہے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گہما گہمی شروع ہوگئی ہے لگتا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جہاں ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی۔

ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔

انہوں نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کیے، ان کا بائیو میٹرک سرٹیفکیٹ بھی لیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button