اہم خبریںتازہ ترینشوبز

حریم شاہ کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی،ایکس پر پیغام جاری کردیا

کراچی (اے ون نیوز) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی۔

گزشتہ روز بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری اسکور کی اور اس شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

ایسے میں ورلڈکپ سکواڈ سے باہر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں،وسیم جونیئر،میری جان، کیا بات ہے آپ کی، پھر فخر اور بابراعظم کی پرفارمنس پر داد دی ۔

اس پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ “کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے، واقعی! اس ورلڈ کپ میں آپ کو بہت زیادہ یاد کیا ہے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button