اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی، ملک بھر میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔

سندھ میں قومی اسمبلی کی 61  جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button