اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ  الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ, الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائدکردی گئی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت  کا فیصلے میں کہنا ہے کہ پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کارروائی نشر نہیں ہو گی ، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے ، اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی ، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو ۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی فیملی کی موجودگی مشروط ہو گی ، شرط ہو گی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے ، ٹرائل کی کارروائی کے دوران عوام موجود نہیں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button