اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچوئل پاور شو

پاکستان تحریک انصاف کا ورچوئل جلسے کا آغازہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ جاری ہے ، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو کوریج جاری ہے ۔جبران الیاس پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔

ورچوئل جلسے سے رئوف حسن ،زلفی بخاری، زرتاج گل ،شہباز گل، مومنہ نیازی ، تیمور جھگڑا ،کنول شوزب،سفیہ الٰہی، حافظ فرحت عباس، مینا خان آفریدی  و دیگر نے  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی شکاگو، کینیڈا،اوہائیو،نیوجرسی ،واشنگٹن، یوکے ، سپین , سکاٹ لینڈ و دیگرجگہوں سے پارٹی کی قیادت ورچوئل جلسے میں شریک ہے ۔

تحریک انصاف کے کارکن گھر بیٹھے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

یوٹیوب پر پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد 82ہزار 500 سو تک پہنچ گئی ہے جس میں کمی و بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی ورچوئل جلسہ دیکھنے والوں کی تعداد 40 ہزارتک پہنچ گئی ہے جس میں وقفے وقفے سے کمی و بیشی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button