
ملتان(اے ون نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا یے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور 9 مئی 2023 سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں ان سے تفتیش کی جائے گی۔
حماد اظہر کی گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔




