لاہور(اے ون نیوز)ہمیشہ کی طرح اے ون ٹی وی نے سب سے پہلے خبر ناظرین تک پہنچانے کا اعزاز برقرار رکھا،پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبر سب سے پہلے ناظرین تک پہنچائی۔
اے ون ٹی وی نے رات11.26منٹ پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبر بریک کی تھی،جبکہ پاکستان کے دیگر چینلوں نے کافی دیر بعد اہم خبر کو اپنے ناظرین تک پہنچایا،ہماری ویب سائٹ پر بھی سب سے پہلے خبر اپ لوڈ کی گئی تھی.
انشا اللہ ہم آئندہ بھی یہ اعزاز برقرار رکھیں گے.
یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر دی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔