اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

9مئی مقدمات: شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال کی سزا

لاہور(اے ون نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے اور شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمات پر فیصلہ سنایا۔

دونوں مقدمات شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے.

عدالت نے عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کو پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمے 5،5 برس قید سنائی۔

عدالت نے عائشہ بھٹہ کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے دس برس قید کی سزا سنا ئی۔ پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمے میں 12 ملزمان جبکہ جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 6 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی، بخت روان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان فیصلہ سنانے کے وقت موجود نہیں تھے۔

عدالت نے چار ملزموں کو عمر ہونے پر بری کر دیا۔ شاہ محمود قریشی لاہور کے تینوں مقدمات سے بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو تینوں مقدمات میں سزا ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button