اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بغیرلائسنس جنسی ادویات بیچنےکے الزام میں حکیم شہزاد لوہا پاڑکو گرفتار کرنےکا حکم

لاہور(اے ون نیوز)ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات بیچنے کے الزام میں حکیم شہزاد کو گرفتار کرنےکا حکم جاری کردیا۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کرنےکا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ حکیم شہزاد کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزادکو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔

حکیم شہزاد پر غیرقانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمےکے متن کے مطابق حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہے۔

عدالت نے حکیم شہزاد کو 24 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button