اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اے ون ٹی وی کی جانب سے عیدالفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک

اسلام آباد(اے ون نیوز) ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اے ون ٹی وی کی جانب سے بھی اہل وطن کو عیدالفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عیدالفطر کے ہزاروں بڑے اور چھوٹے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی، نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، نماز کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے گلے شکوے بھلا کر گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button