
آسام(اے ون نیوز)بھارت کی ریاست آسام میں مسافر ٹرین ہاتھیوں کے غول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں7 ہاتھی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی حکام کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں تاہم کسی مسافرکے زخمی ہونےکی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ٹرین ڈرائیور نے ہاتھیوں کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائی لیکن ٹرین نہ رک سکی۔ یہ ٹرین بھارتی ریاست میزورام سے نئی دہلی جا رہی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسام بھارت میں موجود تقریباً 22 ہزار جنگلی ہاتھیوں میں سے 4 ہزار سے زائدکا مسکن ہے۔
حکام کے مطابق ہاتھیوں کی آمد و رفت کے لیے مخصوص راہداریوں میں ٹرینوں کی رفتار پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم یہ حادثہ ان مقررہ علاقوں سے باہر پیش آیا ہے۔




