اہم خبریںتازہ ترین

سائبیرین ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(اے ون نیوز)بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں سائبیرین ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری، کوئٹہ میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، شہر میں جنوری کے پہلے دو ہفتے سرد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button