اہم خبریںتازہ ترینشوبز

نک دا کوکا، گانے پر قوال فراز خان کے خلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور (اے ون نیوز) شالیمار باغ میں سرکاری ادارے کے ایونٹ کے دوران "نک دا کوکا” گانے پر قوال فراز خان کے خلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہفتے کی رات کو شالیمار باغ میں سرکاری ادارے کے تحت ثقافتی شو ہوتا ہے ۔ اس میں قوال فراز خان نے گانا گایا ” جیل اڈیالہ، قیدی 804 ہووے”, جس کی وجہ سے عوام میں اشتعال پیدا ہوا۔

پولیس نے شہری کی درخواست پر غداری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button