
اوہائیو (اے ون نیوز ) امریکا کی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس اور ان کے اہلخانہ واقعےکے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس نے ایک شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنے والے ادارےکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا اور اس نے ایک کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔
گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ملزم نے سیکریٹ سروس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نائب صدر کی حیثیت سے جے ڈی وینس کو 24 گھنٹے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی حاصل ہے، تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کا لیول ان کے سفری شیڈول کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے۔




