
نیویارک(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل پرجاپان ،برطانیہ اور آسٹریلیا نے انکار کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کے مطالبے پر جاپان اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکارکردیا،آسٹریلیانے بھی آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکارکردیا۔
وزیراعظم کیئرسٹارمر نے کہاکہ برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز نہیں بھیجے گا،جاپانی وزیراعظم کاکہناتھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ٹوکیو کا آئل ٹینکروں کی حفاظت کیلئے بحری جہاز بھیجنے کا ارادہ نہیں ،قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
آسٹریلوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں،کیتھرین کنگ کاکہناتھا کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز سے متعلق کسی مشن کا حصہ نہیں بنے گا۔




