
اوکاڑہ(اے ون نیوز)دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے، مہندی سے چند لمحے قبل دلہن اپنے عاشق کیساتھ بھاگ گئی، خوشیوں بھرا گھر ویران ہو گیا.
اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں شادی کی خوشیاں اچانک غم میں تبدیل ، مہندی کی تقریب سے چند لمحے قبل دلہن مبینہ طور پر کسی اور لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی۔ اس غیر متوقع واقعے نے پورے گھر کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر دیا اور شادی کی تمام تقریبات فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گھر میں مہندی کی رنگین محفل سجنے کو تھی، قہقہے گونج رہے تھے اور عزیز و اقارب خوشیوں میں شریک تھے۔ والدین اور بہن بھائی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے جبکہ دلہا بھی تیاری کے لیے سیلون پہنچ چکا تھا۔ اسی دوران ایک اچانک اطلاع نے سب کو سکتے میں ڈال دیا۔
اہل خانہ کے مطابق لڑکی اچانک گھر سے غائب ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد معلوم ہوا کہ وہ کسی نوجوان کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔
دوسری جانب دلہا نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ دلہا کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں اور اس واقعے سے اسے ذہنی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس نے حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی.
https://www.facebook.com/reel/1633260624623259




