اہم خبریںتازہ تریندنیا

آبنائے ہرمز کو کب تک مکمل طور پر کھول دیا جائے گا؟، ڈونلڈ ٹرمپ نے بتا دیا

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمعہ تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، ایران معاہدے کا متن رسمی ترتیب میں جاری کیا جائے گا.

انہوں نے کہا امید ہے کہ ایران ڈیل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہو جائے گا،ایم او یو میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا،ایران ڈیل کے حوالے سے جلد نیوز کانفرنس کریں گے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل بہت پہلے تباہ ہوجاتا اگر میں مداخلت نہیں کرتا۔ امریکا کے بغیر اسرائیل کا وجود نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس پر جہنم ڈھا دیں گے۔ ایران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کامیاب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے۔ روس کو بھی معاہدہ کرلینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی ہے۔ ہم ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے۔ علاوہ ازیں قطر نے جس طرح معاملات کو سنبھالا، میں اس سے خوش ہوں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم یہی ہے کہ ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے.

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو بول دیا ہے کہ مجھے بیروت پر حملہ پسند نہیں آیا۔ نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں۔ اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے۔ ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے جبکہ لبنان جنگ کو معمولی تنازع سمجھتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button