
پیرس(اے ون نیوز)اٹلی کے شہر کاسالپوسترلینگو میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی رہائش اور امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں 10 پاکستانی شہری موجود تھے۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 8 افراد کی رہائش کی لازمی اطلاع مقررہ مدت میں حکام کو نہیں دی گئی تھی، جس پر ذمہ داران کو مجموعی طور پر 8 ہزار یورو جرمانہ کیا گیا۔
کارروائی کے دوران مکان سے متعلق متعدد انتظامی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں، جنہیں مزید تحقیقات اور ممکنہ قانونی کارروائی کے لیے بلدیہ کے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اطالوی حکام کے مطابق امیگریشن قوانین، رہائشی ضوابط اور غیر قانونی رہائش کے خلاف اس نوعیت کی کارروائیاں مستقبل میں




