اہم خبریںتازہ تریندنیا

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں 2 اہلکار ہلاک، ایک لاپتہ، سینٹ کام کی تصدیق

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اردن میں واقع امریکی ایئربیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت جب کہ ایک اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سینٹ کام نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک جب کہ ایک اہلکار لاپتا ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ حملے کے وقت امریکی اور اتحادی افواج ایرانی حملوں کے خلاف دفاعی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔

سینٹ کام کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے چار امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اردن کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معمولی زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے 17 جولائی کی شب امریکی حملوں کے جواب میں اردن میں واقع امریکا کے ’موفق السلطي ایئر بیس‘ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں امریکی ایئربیس پر میزائلوں کے گرنے کے بعد دھویں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تازہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد اس جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

امریکی فوج نے اردن کے ایئربیس میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی فی الحال شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق اہل خانہ کو اطلاع دینے کے کم از کم 24 گھنٹے بعد ہی ہلاک اہلکاروں کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button