
لاہور(اے ون نیوز) 17 سالہ نوجوان کی کار میں تیز رفتاری 5 جانیں لے گئی.
لاہور کے کینال روڈ پر تیز رفتار کار نے 2 راہگیر نوجوانوں کو کچل دیا جبکہ کار میں سوار تینوں نوجوان بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں ہربنس پورہ کنال روڈ پر پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سوار لڑکا ڈرفٹنگ کر رہا تھا، گاڑی بے قابو ہو کر پہلے نہر کے ساتھ فٹ پاتھ پرچڑھی اور پھر 2 نوجوانوں کو کچلتے ہوئے بجلی کے پول اور درخت سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کار میں سوار تین افراد بھی جاں بحق ہوئے جبکہ کار میں موجود 11 سال کا بچہ زخمی ہوا، کار میں سوار چاروں افراد آپس میں کزنز تھے۔
ایک اطلاع کے مطابق صبح چھے بجے چاروں لڑکےگھر والوں کو سوتا چھوڑ کر مبینہ طور پر گاڑی لے کر نکلےتھے، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔




