اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر ماں نے نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک دیا، ملزمہ گرفتار

لاہور (اے ون نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں شوہر سے لڑائی کے بعد بیوی نے نومولود بچے کو قتل کردیا،ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق ماں پر نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر گندے نالے میں پھینکنے کا الزام ہے، 26 روز قبل پیدا ہونے والا بچہ نالے سے مردہ حالت میں برآمدہوا، نومولود بچے کو پلاسٹک شاپر میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ شمسیلہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے پولیس نے نومولود کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے،واقعہ کی مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button