
تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے.
میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔
غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے ، ان کے مطابق اسرائیل کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اورغیر عسکری بنانا ہے۔




